"Cristiano Ronaldo"
![]() |
| The King Of Football |
"The King Of Football "
کوئی بھی شخص یوٹیوب پر اتنی جلدی اتنے سبسکرائبر کیسے حاصل کر سکتا ہے؟؟
رونالڈو کو اپنا یوٹیوب چینل بنائے ابھی 72 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے اور انہوں نے 4 کروڑ سبسکرائبر حاصل کر لئے ہیں۔ تو اس کو لے کر سوشل میڈیا پر دو قسم کے بیان دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک تو یہ کہ رونالڈو نے ایک جھٹکے میں یوٹیوب کو ہلا کر رکھ دیا اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا مسٹر بیسٹ وغیرہ کےبھی ریکارڈز توڑ ڈالے وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ بول رہے ہیں کہ یہ سبسکرائبر فیک ہیں جس میں یوٹیوب بھی رونالڈو کی مدد کر رہا ہے۔ موضوع کو تھوڑا تفصیل سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا تو صرف 28 دن میں 10 لاکھ سبسکرائبر حاصل کرکے تیز ترین پاکستانی یوٹیوبر بن گئے۔ کچھ دن پہلے ارشد ندیم نے 92 میٹر لمبی جیولن تھرو پھینکی تو لوگوں نے ان پر انعامات کی برسات کر دی۔ جس پر لوگوں نے کہا کہ ایک جھٹکے میں ارشد ندیم کی زندگی بدل گئی۔ کیا آپ شعیب اختر اور ارشد ندیم کا بیگ گراؤنڈ جانتے ہیں؟ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے کیا کیا مصیبتیں جھیلی اس سے عام انسان واقف ہو جائے تو ہوش ٹھکانے آ جائیں۔ مجھے یاد ہے میں اپنی کالونی کا بہترین آل راؤنڈر تھا 19 سال تک جم کر کرکٹ کھیلی سکول، کلب، ریجن ہر جگہ کرکٹ کھیلی پھر ایک وقت آیا جب مجھے کیریئر یا کرکٹ میں ایک سیلیکٹ کرنا تھا شاید ہم سب کی زندگی میں یہ مرحلہ کہیں نا کہیں آتا ہے جب ایک طرف صرف اور صرف محنت اور بھرپور ذلالت نظر آ رہی ہوتی ہے (جو ارشد ندیم اور شعیب اختر نے جھیلی) جبکہ دوسری طرف اچھی جاب، نیٹفلکس اور آرام دہ زندگی نظر آتی ہے تو ہم کیریئر پر فوکس کرتے ہیں کیونکہ دوسری طرف کامیابی کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔
رونالڈو ایک شرابی باپ کے بیٹے تھے جہنوں نے زندگی میں کبھی رونالڈو سے مکمل ہوش میں کوئی بات چیت نہیں کی رونالڈو کے باپ شراب کی زیادتی کی وجہ سے اسے کامیاب فٹبال بنتے ہوئے دیکھنے سے پہلے ہی وفات پا گئے۔ رونالڈو نے اپنی آدھی زندگی اتنی غربت میں گزاری ہے جس کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ رونالڈو کی فیملی اکثر دیر رات شدید بھوک لگنے کی وجہ سے آس پاس کے ہوٹل میں جاتے اور آن کہتے کہ بچا ہوا کھانے ہو تو ہمیں دیں ہماری فیملی نے آج سارا دن کچھ کھایا نہیں ہے۔ رونالڈو اگر چاہتے تو کسی بھی جگہ نوکری شروع کرکے اپنی فیملی کو غربت کی لکیر سے اوپر لے جا سکتے تھے لیکن انہوں نے مشکل راستہ اختیار کیا اور دنیا کا امیر ترین اتھلیٹ بننے کی ٹھان لی۔ رونالڈو آج جس مقام پر ہیں اگر نارمل شخص اس مقام تک پہنچنا چاہے تو جانتے ہیں کامیابی کے کتنے فیصد چانس ہیں؟ %0.0001
رونالڈو نے یوٹیوب پر یہ شہرت ایک گھنٹے یا ایک دن میں حاصل نہیں کی اسکے پیچھے انکی پوری زندگی کی محنت شامل جسے داؤ پر لگانے کے بعد ہی وہ اس مقام پر پہنچے ہیں کہ اب وہ ایک سینکڈ میں بھی ایک کروڑ سبسکرائبر حاصل کریں گے تو مجھے یقین کرنے میں زیادہ حیرانگی نہیں ہوگی۔
ابھی باقی میری کہانی ہے...
#cristianoronaldo #ronaldo #cr7 #Youtube

